Siri Devi died
Siri Devi Died by Heart Attack

انڈین اداکارہ سری دیوی کی موت پر سوشل میڈیا میں دکھ، افسوس اور غم کا ماحول چھایا ہوا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی چیزیں ٹرینڈ کر رہی ہیں جن میں ‘سری دیوی’، ‘آر آئی پی سری دیوی’، ‘چاندنی’، ‘صدمہ’، ‘مسٹر انڈیا’، ‘انگلش ونگلش’ وغیرہ شامل ہیں۔

اداکار عامر خان نے ایک لمبی پوسٹ لکھی ہے جس میں انھوں نے کہا کہ وہ سری دیوی کی بے وقت موت سے بہت زیادہ صدمے میں ہیں۔ وہ لکھتے ہیں: ‘میں ان کے کام کا ہمیشہ فین رہا ہوں۔ اس کے ساتھ میں ہمیشہ ان کے باوقار انداز کا مداح رہا ہوں۔ ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں اور میں ان کے لاکھوں مداح کے غم میں شریک ہوں۔ میڈم، ہم آپ کو ہمیشہ محبت اور احترام کے ساتھ یاد کریں گے۔’

سری دیوی کے بارے میں مزید پڑھیے

اداکار ارشد وارثی نے لکھا: ‘یہ بہت اچانک اور غیر متوقع ہے۔ سری دیوی نہیں رہیں، یہ بات جھوٹ لگتی ہے۔ ابھی وہ کتنی جوان تھیں اور ان کا ابھی بہت ہنر سامنے آنا باقی تھا۔ ریسٹ ان پیس سری دیوی۔’

سری دیوی اور انیل کپورتصویر کے کاپی رائٹAFP
Image captionسری دیوی نے جیتیندر اور انیل کپور کے ساتھ کئی فلموں میں اداکاری کی ہے

اداکارہ پرینیتی چوپڑہ نے لکھا: ‘اس پر یقین نہیں ہے۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ ریسٹ ان پیس سری دیوی۔ آپ سب سے زیادہ خوبصورت تھیں۔ خدا بونی انکل، جھانوی، خوشی اور اہل خانہ کو حوصلہ عطا کرے۔’

اداکار کمل ہاسن نے لکھا: ‘سری دیوی کو ان کے عنفوان شباب سے پرشکوہ خاتون تک بنتے دیکھا ہے۔ ان کا سٹارڈم ان کے شایان شان تھا۔ ان کے ساتھ کئی یادیں ہیں اور آخری بار جب ان سے ملا تھا وہ بھی ذہن میں موجود ہے۔ فلم صدمہ کی لوری کانوں میں گونج رہی ہے۔ ہم انھیں بہت مس کریں گے۔’

شلپا شیٹی نے اپنے ساتھ سری دیوی کی ایک تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ‘میں صدمے کی حالت میں ہوں اور اس دلدوز خبر سے نہیں نکل پا رہی ہوں۔ ہم آپ کو بہت مس کریں گے۔’

اداکار امیتابھ بچن نے لکھا: ‘نہ جانے کیوں عجیب گھبراہٹ ہو رہی ہے۔’

سری دیویتصویر کے کاپی رائٹAFP

ہدایت کار شیکھر کپور نے ٹویٹ کیا: ‘سری دیوی۔۔۔ جا چکی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ایک عہد ختم ہو گيا۔ زندگی نے نیا باب کھول لیا۔ ایک خوبصورت کہانی ابھی ختم ہوئی ہے۔ ایک حیرت انگیز روح ہمارے ساتھ محبت، یادیں اور شدید غم دے کر چلی گئی۔’

اداکارہ جوہی چاولہ نے لکھا: ‘میری سدا بہار فلم چاندنی، چالباز، مسٹر انڈیا اور لمحے ہے۔۔۔ میں اپنی پسندیدہ اداکارہ سری دیوی کو دیکھا کرتی تھی۔ انھوں نے مسحور کردیا۔۔۔ کیوٹ، گڑیا کی طرح، سیکسی، فنی اور جو کہیں وہ سب تھیں۔ پردہ سیمیں پر ایک جادو تھیں۔’

اداکارہ سوہا علی خان نے لکھا: ‘سری دیوی جی کی موت کا سن کر صدمے میں اور بہت اداس ہوں۔ وہ ابھی بہت جوان اور زندگی سے پر تھیں۔۔۔’

سری دیویتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES

فرح خان نے لکھا: ‘روشن ترین سٹار چلی گئیں۔’

کاجول نے لکھا: ‘صدمے میں سن ہو گئی۔ ابھی بھی ان کا ہنسنا باتیں کرنا نظروں کے سامنے ہے۔ ناقابل یقین ہے۔ ایک با صلاحیت اداکارہ، اپنے آپ میں ایک ادارہ، ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔ ان کا جانا بہت بڑا نقصان ہے۔’

اداکار رجنی کانت نے لکھا: ‘میں صدمے میں اور بہت پریشان ہوں۔ میں نے ایک پیارا دوست کھو دیا اور انڈسٹری نے ایک حقیقی لیجنڈ۔۔۔’

اداکارہ پریتی زنٹا نے لکھا: ‘زندگی اس قدر کمزور اور ناقابل یقین ہے۔ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گی۔’

اداکار انوپم کھیر نے لکھا: ‘صدمے میں ہوں، ہل کر رہ گیا ہوں، ایک برا خواب دیکھ رہا ہوں۔ سری دیوی نہیں رہیں؟ یہ بہت المناک ہے۔ وہ آج تک کی انتہائی شاندار، باوقار اور باصلاحیت اداکارہ تھیں۔ وہ انڈین سینیما کی کوئن تھی۔ ایک اچھی دوست۔ میں نے ان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا۔ ان کے ساتھ بہت سی حیرت انگیز یادیں ہیں۔’

سری دیوی کو پدم شری کے ایوارڈ کے علاوہ پانچ بار فلم فیئر ایوارڈ مل چکا ہے جبکہ انھیں دس بار بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے۔

انھوں نے ہندی کی 70 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی جبکہ اس سے زیادہ تیلگو اور تمل فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سری دیوی اور جیتیندرتصویر کے کاپی رائٹAFP
Image captionسری دیوی اور جیتیندر کی جوڑی ایک زمانے میں کامیاب ترین جوڑی تصور کی جاتی تھی

ان کی ایک سال سنہ 1986 میں صرف ہندی میں دس فلمیں ریلیز ہوئیں۔ انھوں نے ایک سال میں ایک درجن سے بھی زیادہ فلموں میں اداکاری کی تھی۔

اداکار اکشے کمار نے لکھا: ‘سری دیوی کی بے وقت موت سے گہرا صدمہ پہنچا ہے جو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے۔۔۔’

اداکارہ مادھری دیکشت نے لکھا: ‘جاگی تو سری دیوی کی موت کی خبر ملی۔ اہل خانہ کے ساتھ میری تعزیت۔ دنیا نے ایک انتہائی با صلاحیت شخصیت کو کھو دیا ہے جنھوں نے فلم میں بڑی وراثت چھوڑی ہے۔’

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here