سی پیک - Entertainpk.com
Rising Pakistan
سی پیک

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سی پیک چین پاکستان اقتصادی راہداری سے معاشی ترقی کے وسیع تر مواقع پیدا ہوں گے جس کے معاشرے کے تمام طبقات پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔یہ بات عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔جنوبی ایشیا میں نقل وحمل کیلئے راہداریوں کے قیام کے عنوان سے یہ رپورٹ عالمی بنک کے اقتصاجی تجزیہ کار مارٹن میلیکی اور عالمی امدادی اداروں نے مشترکہ طورپر تیار کی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سڑکوں

، ریلوے اور بندرگاہوں کے شعبوں میں بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کی گئی ہے جس سے پاکستان کو اقتصادی ترقی کے فروغ، غربت میں کمی، وسیع تر فوائد کے حصول اورنئے تجارتی راستوں کے قیام سے متاثر ہونیوالی آبادی کیلئے امداد کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ رپورٹ ایشیائی ترقیاتی بنک، برطانیہ ا ور جاپان کے بین الاقوامی ترقی کے اداروں اورعالمی بنک نے مشترکہ طورپر شائع کی ہے جس میں چین پاک اقتصادی راہداری سمیت مختلف اقتصادی راہداریوں کے قیام کاتجزیہ کیاگیاہے۔

سی پیک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here